اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیرتعلیم کا ہر ضلع میں دو سے چار سکولز کو سکول آف ایمیننس قرار دینے کا فیصلہ

09 Jul 2025
09 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت صوبے بھر میں سکولوں کی بہتری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی نظام کو مؤثر اور جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع میں دو سے چار سکولوں کو "سکول آف ایمیننس" قرار دیا جائے گا، جہاں تعلیمی معیار، انفراسٹرکچر اور سہولیات کو ماڈل کے طور پر بہتر بنایا جائے گا تاکہ دیگر تعلیمی ادارے بھی اس سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام گرلز سکولز میں ڈے کیئر سینٹرز قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تاکہ خواتین اساتذہ اور عملے کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات تیز کریں، اُن کا کہنا تھا کہ سکولوں میں سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز کو بہتر سے بہتر بنایا جائے جبکہ گراؤنڈز، فرنیچر، کلاس رومز، صاف پانی، چار دیواری سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وزیر تعلیم  نے اس موقع پر زور دیا کہ تعلیم کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے صرف منصوبہ بندی کافی نہیں، بلکہ عملدرآمد میں بھی تیزی لانا ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے