
(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے گیارہویں کی اردو کی کتاب شائع کر دی۔
پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے نہم اور گیارہویں کیلئے نئے سلیبس کے مطابق کتابیں چھاپنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق اس تعلیمی سال کیلئے انگلش، اردو، اسلامیات، کیمسٹری، فزکس، ریاضی کا سلیبس تبدیل کیا گیا ہے، بائیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا سلیبس بھی تبدیل کر دیا گیا، نہم و گیارہویں جماعت کے طالبعلم آئندہ سال نئے سلیبس کے مطابق کتب پڑھیں گے۔
نئے سلیبس کے مطابق پنجاب کریکولرم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی گیارہویں کی اردو کی کتاب شائع ہو گئی ہے جس کے مولفین میں ڈاکٹر خاور نوازش، طارق حبیب،پروفیسر ظفرالحق چشتی ،طاہر صدیقی، حنان محمود شامل ہیں، نئی شائع ہونے والی درسی کتاب 27 ہزار کی تعداد میں شائع کی گئی ہے اور اس کی قیمت 151 روپے رکھی گئی ہے۔