
08 Jul 2025
(لاہور نیوز) محکمہ تعلیم نے ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹرز اور سربراہان کے لئے ٹیسٹ پاس کرنے کی بنیاد پر نئی مراعات کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 16 کے وہ اساتذہ جو ٹیسٹ پاس کر لیں گے، انہیں گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹرز کے برابر تنخواہ دی جائے گی۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ جو اساتذہ ٹیسٹ پاس نہیں کریں گے، انہیں ہیڈشپ سے فارغ کر دیا جائے گا اور ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کا چارج چھوڑنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ہزاروں اساتذہ محکمانہ کارروائی کے خوف سے ہیڈشپ کے لئے اپلائی نہیں کر رہے، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹیچر کے خلاف فوری تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ہیڈ ماسٹر یا سربراہ بننے کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 12 جولائی مقرر کی گئی ہے۔