اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب: سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

07 Jul 2025
07 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سکولوں کی انسپکشن کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا، اب سکولوں کی مانیٹرنگ پر مامور افسران کی آن لائن لوکیشن مانیٹرنگ کی جائے گی۔

پروگرام مانیٹرنگ یونٹ (PMIU) اور ایک نجی موبائل کمپنی کے درمیان انٹرنیٹ سروس فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، اس معاہدے کے تحت تمام مانیٹرنگ افسران (MEAs) کو مفت سم کارڈ فراہم کیے جائیں گے، ان سمز میں انٹرنیٹ پیکج کی سہولت دستیاب ہوگی تاکہ افسران کی سرگرمیاں آن لائن مانیٹر کی جا سکیں۔

مانیٹرنگ افسران جب سکولوں کی انسپکشن کریں گے، ان کی جی پی ایس لوکیشن بھی ریکارڈ کی جائے گی تاکہ یہ تصدیق ہو سکے کہ افسر واقعی موقع پر موجود تھا، افسران اگر گھر بیٹھ کر فرضی انسپکشن رپورٹس جمع کرائیں گے تو ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے