اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محرم جلوس روٹ پر اچانک نجی پلازے میں آگ بھڑک اٹھی

06 Jul 2025
06 Jul 2025

(لاہور نیوز) محرم جلوس روٹ پرنجی پلازے میں آگ، پولیس ٹیم نے بڑا حادثہ روک دیا، آتشزدگی کو پولیس نے بروقت رسپانس کر کے پھیلنے سے روک لیا۔

لاہور کے علاقہ شاہ عالم چوک خیبر پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، عاشور ڈیوٹی پر مامور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ انچارج زاہد سمیت دیگر ٹیم نے فوری رسپانس کیا۔

ڈی آئی بی ٹیم  نے بروقت مدد کرتے ہوئے آگ میں پھنسے شہریوں کو بچایا، شہریوں اور دکان داروں نے ڈی آئی بی ٹیم کی جرات اور بہاری کو سراہا، پولیس کی طرف سے زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ فائر بریگیڈ پہنچنے سے قبل ہی ڈی آئی بی ٹیم نے ابتدائی کارروائی مکمل کر لی۔

 

 

 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ جوانوں نے بہادری سے شہر کو بڑے حادثے سے بچایا، شہریوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے