اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

05 Jul 2025
05 Jul 2025

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی سرجری کامیاب ہو گئی۔

انہوں نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدلله سرجری کامیاب رہی، اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہو گا، شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

یاد رہے کہ شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور انکی واپسی میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہو گا، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ سات جولائی سے کراچی میں شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیم سولہ جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہو گی، جہاں 20،22 اور 24 جولائی کو میچز شیڈول ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے