
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس جلوس اور مجالس کے انعقاد کو پر امن بنانے کیلئے الرٹ ہے، عاشورہ پر 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور میں 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر مامور کیے گئے ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، سکیورٹی ایجنسیز و اداروں کے تعاون سے عاشورہ کا پرامن انعقاد یقینی بنائیں گے۔
آئی جی پنجا ب ڈاکٹر عثما ن انور نے بتایا کہ پنجاب میں 4418 عزاداری جلوس برآمد، 6667 مجالس منعقد کی جائینگی، لاہور میں عاشورہ پر 125 عزاداری جلوس برآمد، 605 مجالس منعقد ہونگی۔
ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر پر پابندی ہے، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
تمام کنٹرول رومز سے جلوسوں اور مجالس کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،آر پی اوز ، سی پی اوز، ڈی پی اوز خود عاشورہ سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کریں۔