
22 Jun 2025
(لاہور نیوز) مانگا منڈی میں 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی اور موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں۔
ملزم رفیق مسیح متاثرہ لڑکی ثناء کو ورغلا کر اپنے دوست نعیم کے گھر لے گیا۔
ملزمان نے باہم مل کر لڑکی سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے، ملزم رفیق اور متاثرہ لڑکی ثناء آپس میں رشتہ دار ہیں۔