
18 Jun 2025
(لاہور نیوز) محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتی کیلئے عمر کی حد بڑھا دی گئی ہے۔
پنجاب جیل خانہ جات میں ڈپٹی اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی بھرتی کی جا رہی ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی بھرتی کیلئے پبلک سروس کمیشن نے اشتہار دیا تھا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بھرتی کیلئے عمر کی حد تیس سال رکھی گئی تھی۔
پی پی ایس سی نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمر کی حد بڑھانے کا نوٹی جاری کر دیا ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی بھرتی کیلئے عمر حد تیس سے پینتیس سال کر دی گئی جبکہ لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیلئے عمر کی حد تیس سے اڑتیس سال کر دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کیلئے بھی پینتیس اور لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کیلئے عمر اڑتیس سال کر دی گئی، جیل خانہ میں بھرتیوں کیلئے 24 جون تک امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔