
18 Jun 2025
(ویب ڈیسک) آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں 10 سال تک آپریشن جاری رکھا، آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے، کریم کمپنی کے سی ای او مدثر شیخہ نے اپنی لنکڈ اِن پوسٹ میں اعلان کیا ہے۔
سی ای او کریم نے کہا انتہائی افسوس سے کہ رہا ہوں 18 جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے جا رہی ہے، یہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا، بڑھتی ہوئی مسابقت اور عالمی سرمایہ کاری کے چیلنجز کے باعث محفوظ اور قابلِ اعتماد سروس مہیا کرنا ممکن نہیں رہا۔
ا ن کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے سال 2015 میں پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کیا تھا، آن لائن کریم سروس نے بہت جلد عوام میں مقبولیت حاصل کر لی تھی۔