18 Jun 2025
(لاہور نیوز) ٹیچنگ ہسپتالوں میں نرسزکی کمی دور کرنے کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت 3599 نرسز بھرتی کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سیکرٹری پبلک سروس کمیشن کو مراسلہ بھجوا دیا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پی پی ایس سی سے نرسز کی بھرتی کاعمل جلد مکمل کرنے کی استدعا کی ہے۔
سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں نرسز کی شدید کمی کا سامنا ہے، نرسز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال کا عمل متاثر ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نرسز کی کمی کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
