15 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پی آئی سی لاہور میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آکسیجن کا پریشر ڈراپ ہو گیا، جس کے باعث آکسیجن کی سنٹرل سپلائی متاثر ہونے سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔
لاہور میں واقع پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آکسیجن پائپ کی مرمت کی جا رہی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پائپ پھٹنے سے آکسیجن سپلائی متاثر نہیں ہونے دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ زیر علاج مریضوں کی زندگی کو بھی تاحال کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں۔
