اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: 250 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق 300 زخمی

01 Jun 2025
01 Jun 2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 250 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق 300 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 250 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 300 افراد زخمی ہوئے، 98 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق 202 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر کے روانہ کر دیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے