اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کم سن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

30 May 2025
30 May 2025

(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقہ میں پولیس نے 14 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے 2 اوباش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کرایہ کے کمرے میں ساتھ ہی رہائش پذیر تھے، ملزموں  نے والد کی غیر موجودگی میں سوئی ہوئی بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کی، بچوں کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔

ایس پی سٹی نے  فوری ملزموں  کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، جس پر ایس ایچ او بادامی باغ  نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزموں میں اشتیاق اور جان عالم شامل ہیں۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایسے سفاک ملزمان کسی بھی رعایت کے حق دار نہیں انہیں قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے