اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد

30 May 2025
30 May 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا  نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا، اس کیس میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف نے ملک بھر میں پر تشدد احتجاج کیا تھا جس میں حساس سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں  نے جی ایچ کیو کے باہر بھی احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی تھی جبکہ جناح ہاؤس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور سمیت متعدد سرکاری املاک کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے