اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلہ دیش کے بھائیوں کی لاہور آمد پر دلی مسرت ہوئی، محسن نقوی

28 May 2025
28 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں بنگلہ دیش سے میچ دیکھنے آئے وفد سے ملاقات کی، وفدمیں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کرکٹ آپریشنز نظم العابدین فہیم شامل ہیں جبکہ ایڈوائزر میجر امروز سمیت دیگر بھی وفدمیں شامل تھے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیشی وفد کو خوش آمدید کہا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے بھائیوں کی لاہور آمد پر دلی مسرت ہوئی ہے، امید ہےآپ میچز کیساتھ لاہور کی مہمان نوازی سے بھی محظوظ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے