اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین آفریدی عظیم فٹبالرز کی فہرست میں شامل؟، فیفا کی پوسٹ وائرل

28 May 2025
28 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی کو فٹ بال کی عالمی فیڈریشن (فیفا) نے عظیم فٹبالرز کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔

فیفا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کو 3 بار چیمپئین بنوانے پر کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جرسی کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کیساتھ شیئر کیا۔

فیفا ورلڈکپ کے سوشل میڈیا پیج پر نمبر 10 جرسی کے حوالے سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں لیونل میسی، نیمار جونیئر اور لوکا موڈرچ کے ساتھ شاہین آفریدی کی جرسی دکھائی گئی ہے۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ شیئر کرنے کا مقصد فیفا ورلڈکپ سے قبل پاکستانی فینز کو متحرک کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فینز انگیجمنٹ حاصل کی جاسکے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اتوار کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے