اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنز کپ جیت کر پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرینگے: عماد بٹ

28 May 2025
28 May 2025

(لاہورنیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا کہ ٹیم نیشنز کپ کیلئے تیاری کررہی ہے، نیشنز کپ جیت کر پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی پلیئرز کے تمام بقایہ جات کلیئر ہوچکے ہیں، پلیئرز کا مورال بلند ہے،نیشنز کپ میں اچھے رزلٹ دیں گے، ایشیا کپ ہمارے لیے اہم ایونٹ ہے، ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تنازع کی روشنی میں ایشیا کپ ایونٹ کو انڈیا سے شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا جائے، ہم حکومت کی ہدایت کے مطابق ہی اس ایونٹ پر فیصلہ کریں گے۔عماد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی پر فلم بن رہی یہ دیکھ کر اچھا لگا ہے، ہاکی پر فلم بننے سے ایک بار پھر لوگ اس کھیل کی جانب آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے