اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کھلاڑیوں کا انتخاب تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا: مائیک ہیسن

22 May 2025
22 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی مینز ٹیم میں کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

مائیک ہیسن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب ان کے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا، ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب واضح طور پر بیان کردہ کرداروں پر منحصر ہوگا اور ہر ایک کو ٹیم کے پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ میرا مقصد ایک جدید اور کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنانا ہے جو دلچسپ کرکٹ کھیلے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ سنہری موقع ہے، میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں ٹیم کی رہنمائی کر سکتا ہوں، ہم کامیاب کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں جو شائقین کے دل بھی جیت لے لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے