اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بھارت کی آبی جارحیت ، پاکستان کا واٹر کیپسٹی میں اضافے کا فیصلہ

21 May 2025
21 May 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے بھارتی آبی جارحیت کے پیش نظر واٹر کیپسٹی میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ واپڈا پانی سٹورج سہولت میں 9.7ملین ایکڑ فٹ اضافہ کر رہا ہے جبکہ پن بجلی پیداوار میں 9 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داسو اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سے تربیلا ڈیم کی عمر پچاس سال بڑھ جائے گی، پاکستان کے پاس 13.5 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا کی 9 ہزار 476 میگاواٹ بجلی پیداواری صلاحیت ہے، واپڈا ملک کی 30 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے، پن بجلی کے لیے واپڈا کے 22 پاور پلانٹس ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے