اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں: دفتر خارجہ

20 May 2025
20 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ پاکستان  نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں  نے کہا کہ بھارت کے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے۔

انہوں  نے واضح کیا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزہ فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے