اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بیرون ملک وفود بھیجنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کے اعتراض پر اعظم تارڑ کی وضاحت

19 May 2025
19 May 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی کے اعتراض پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کواختلاف رائےکا حق ہے،حکومتی وفد اتحادی اراکین پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر ایوان میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور کامران مرتضیٰ میں تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دونوں ہمارے سینئر ہیں، ان دنوں میں غیر سنجیدہ گفتگو نہیں ہونی چاہیے اور کامران مرتضیٰ بغیر ثبوت کوئی بات نہ کریں۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل لاپتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے