اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

معاشی شرح نمو کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز

19 May 2025
19 May 2025

(مدثر علی رانا) آئندہ مالی سال 2025-2026ء کیلئے بجٹ میں معاشی شرح نمو کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں زرعی شعبے کا ہدف 4.8 فیصد ، صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد اور خدمات کے شعبے کا ہدف 4.3 فیصد رکھنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

نئے مالی سال کے معاشی اہداف کی تجاویز پہلے اے پی سی سی میں پیش کی جائیں گی، اے پی سی سی 26 مئی کو ہو گی جبکہ معاشی اہداف کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل سے لی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہوا ہے، رواں مالی سال کیلئے زرعی شعبے کی پیداوار کا ہدف 2 فیصد مقرر ہے۔

دستاویز کے مطابق جاری مالی سال کیلئے صنعتی شعبے کا پیداواری ہدف 4.4 فیصد رکھا گیا جبکہ رواں مالی سال خدمات کے شعبے کا پیداواری ہدف 4.1 فیصد مقرر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے