اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

منشا پاشا کی جبران ناصر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید

17 May 2025
17 May 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ منشا پاشا نے شوہراور سماجی کارکن جبران ناصر سےعلیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

منشا پاشا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر جبران ناصر کے کم نظر آنے کی وجہ سے لوگ غیرضروری قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “اب تعلقات کو ناپنے کا پیمانہ سوشل میڈیا بن چکا ہے، جتنا زیادہ کوئی جوڑا نظر آئے، لوگ اسے اتنا ہی خوش سمجھتے ہیں جو درست نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اورجبران اپنی نجی زندگی کوعوامی نگاہوں سے دوررکھنا پسند کرتے ہیں اور یہی ان کا ذاتی فیصلہ ہے، گھر کے معاملات گھر تک محدود رہنے چاہئیں، یہی ہم دونوں کی ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے