اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سید محمد احمد کا پاکستانی ڈراموں میں گرتے ہوئے معیار پر اظہار افسوس

17 May 2025
17 May 2025

(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نویس اور سینئر اداکار سید محمد احمد نے پاکستانی ڈراموں میں گرتے ہوئے معیار پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سید محمد احمد کا اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ ڈرامہ کسی اور چیز کا نام ہے، آج کل ہماری انڈسٹری میں جو بن رہے ہیں وہ ڈرامے نہیں ہیں، جو چینل لگاؤ ہر جگہ ایک ہی جیسے ڈرامے چل رہے ہیں، شائقین بھی تنگ آچکے ہیں، اگر کسی وجہ سے کوئی ڈرامہ کامیاب ہوگیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس جیسے ہی ڈرامے بنائے جاتے رہیں۔

محمد احمد نے آج کل ڈراموں میں دکھائے جانے والے کرداروں پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساس، سسر، دیور، بھاوج اور ایسے متعدد مقدس رشتوں کو غلط انداز سے پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ڈرامے لکھناچھوڑ کر اداکاری کی جانب آنے کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ اب کسی کو اچھی کہانیوں کی ضرورت نہیں، پیٹ پالنا ہے اس لئے اداکاری شروع کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے