
16 May 2025
(ویب ڈیسک) ہنجروال کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈکیت مارے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ سی سی ڈی کی جانب سے کیا گیا، مبینہ مقابلے میں مارے گئے ملزمان کی شناخت قاسم اور تسلیم کے نام سے ہوئی۔
دونوں ملزمان ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان مبینہ مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔