15 May 2025
(لاہور نیوز) اسلام پورہ میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ملزم کے قبضہ سے 1240 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم نجی یونیورسٹی کے سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر ہے،ملزم نے یونیورسٹی، کالجز، ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات بیچنے کا اعتراف کر لیا۔
ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ ملزم اللہ دتہ ریکارڈ یافتہ ہے، تعلق شیخوپورہ سے ہے، ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کر دیا گیا۔
