
15 May 2025
(لاہورنیوز) وفاقی وزیرپارلیمانی امورطارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جواب پر دنیا حیران ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت خود کوخطےکا سب سےبڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت انتہائی پروفیشنل ہے، سیاسی قیادت کو شہبازشریف لیڈ کر رہے ہیں، عظیم کامیابی کے تمام فیصلےمشاورت سے کیےگئے۔