پنجاب گورنمنٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سی ایم ایچ آمد، زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات
12 May 2025

12 May 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا، دورہ کے دوران مریم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔
مریم نواز شریف نے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہر غازی سے بات چیت کی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غازی افسروں اور جوانوں کی مزاج پرسی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور غازی افسروں اور جوانوں کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔
مریم نواز نے غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا تاہم کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سی ایم ایچ آمد پر شکریہ ادا کیا۔