اپ ڈیٹس
  • 252.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.35 قیمت فروخت : 284.85
  • یورو قیمت خرید: 333.67 قیمت فروخت : 334.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.85 قیمت فروخت : 387.53
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.07 قیمت فروخت : 186.40
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.83 قیمت فروخت : 208.19
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.95
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.44 قیمت فروخت : 77.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 932.60 قیمت فروخت : 934.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 352500 دس گرام : 302200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 323123 دس گرام : 277015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3881 دس گرام : 3331
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قومی اسمبلی اجلاس میں ٹیکنالوجی زون اور حقوق اقلیتاں ترمیمی بلز منظور

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف نوعیت کے ترمیمی بلز کی منظوری دے دی گئی۔

ایوان نے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اور قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں ترمیمی بلز 2025منظور کرلئے، قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل کو عدالتی اختیارات حاصل ہوں گے۔

اس حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اقلیتاں کے چیئرمین کی تقرری پارلیمان کرے گی جبکہ صوبوں سے نمائندے بھی شامل ہوں گے جبکہ اقلیتی ارکان اسمبلی کی طرف سے ایوان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اجلاس میں سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ حکومت بار بار آرڈیننسز پیش کر رہی ہے، خدارا آرڈیننسز سے اجتناب کریں،جس کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سید نوید قمر کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزارش کرتا ہوں کہ ہماری نیت پر شک نہ کریں، آئین کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں آپ آرڈیننس لا سکتے ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ یہ آپشن غیر معمولی حالات میں استعمال کریں گے۔

جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں پر تحفظات ظاہر کر دیئے اور بل قائمہ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا جبکہ پی ٹی آئی کے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ بل اچھا ہو گا اسے قائمہ کمیٹی میں بھیج دیا جائے۔

جے یو آئی اور پی ٹی آئی قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اقلیتاں بل پر ایک پیج پر آگئے، حافظ حامد رضا نے بھی بل قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کر دیا، اس پر جواب دیتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا جی یہ بل پہلے یہی اسمبلی منظور کرچکی ہے سینیٹ منظور کرچکی ہے کچھ اقلیتوں کو بھی حقوق دینے ہیں ، بل چھ سال سے لٹک رہاہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تحفظ حقوق اقلیتاں بل قومی کمیشن منظور کرنے کی حمایت کردی، پی ٹی آئی رکن ثنا اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ ہم نے کب کہا ہے کہ اقلیتوں کو حقوق نہ ملیں، قائمہ کمیٹی میں اس بل پر غور کرلیں بے شک کل پھر ایوان میں لے آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے