اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بھارت جنگی جنون کو روکے ورنہ راکھ کے سوا کچھ نہیں بچے گا: محمد احمد خان

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) سپیکرپنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون کو روکے ورنہ راکھ کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔

پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے پر فورسزکوخراج تحسین پیش کرتےہیں، ہم امن کےداعی ہیں،بات چیت جاری رہنی چاہیے، پاکستان نےکہا تھا امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کوئی ایک ملک نہیں ختم کرسکتا، پینسٹھ ہو یا اکہتر کی جنگ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کیا، لیکن اب وہ معطل کرتا ہے تو پھر پہلگام واقعہ پانی چھیننا اور جنگ چھیڑنے سے زیادہ کچھ نہیں ہو سکتا، پانی زندگی ہے اس زندگی کو کوئی چھین نہیں سکتا۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بہاولپور شہر میں بھارتی راکٹ گرائے گئے، برستی آگ تڑپتی لاشوں نے بہاولپور میں میزائل کو آگ میں لپٹتے دیکھا تو لوگوں نے کھڑے ہوکر کلمہ پڑھا، ایسا جذبہ کہاں سے لاؤ گے، دہشت گردی کی آگ میں ایک لاکھ شہادتیں ملیں اور ایک سو پچاس بلین ڈالر کا نقصان برداشت کیا تو ہم کیسے دہشت گرد ہو سکتے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بین الاقوامی پریشر آتا تو لیڈر شپ جھک جاتی ہے، لیڈر شپ بات سن لیتی ہیں، پاکستان کا ایٹمی قوت بنانے کا مشکل فیصلہ ذوالفقار علی بھٹو تو دوسرا نوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے کیا، شہبازشریف کے تدبر اور جنرل عاصم منیر کے مضبوط ارادے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران جنگی جنون کو روکیں، اگر نہیں روکیں گے تو نتیجہ میں جواب ایسا ہوگا، ضرب اتنی سخت ہو گی کہ راکھ کے نیچے کچھ نہیں بچے گا، جنگوں میں پہلا قتل حق و سچ کا قتل ہوتا ہے ۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا چار گھنٹے میں ثابت کردیا، پاکستانی ضرب اتنی گہری تھی کہ سیز فائر کرنا پڑا، ڈائیلاگ کا حامی شخص ہوں، چاہتا ہوں ممالک ڈائیلاگ سے معاملات حل کریں، مودی خطہ کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے جو چھوٹا جرم نہیں ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت پر حملہ کرنا تھا تو کون سے ممالک سفارتی ذمہ داری ادا کررہے تھے، چوتھا میزائل داغا تو بہاولپور میں عوام نے نعرہ تکبیر لگایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے