اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کی بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا: اسحاق ڈار

13 May 2025
13 May 2025

(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا۔

امریکی ٹی وی ’’سی این این‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے مجھے کال کر کے کہا بھارت سیز فائر کیلئے تیار ہے، عالمی برادری بھی ہمارے جوابی حملوں کے بعد حرکت میں آئی۔

انہوں  نے کہا کہ بھارت کو پاک فوج کی جوابی کارروائی سے احساس ہوا اس کے تمام اندازے غلط تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس شرط پر آمادہ ہوا کہ بھارت مزید اشتعال انگیز کارروائیاں نہیں کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے