اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری

13 May 2025
13 May 2025

(لاہور نیوز) سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ بھی دیدیا گیا، سول ڈیفنس کیلئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈ سے دی گئی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 50 کروڑ روپے کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کیلئے جدید آلات خریدے جائیں  گے، سول ڈیفنس کیلئے مائن ڈٹیکٹر اور الیکٹرک سائرن خریدے جائیں گے، گرانٹ سے آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان لیا جائے گا، سول ڈیفنس صوبہ بھر میں نوجوانوں کو رضاکار کی تربیت فراہم کریگا۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس اور ریسکیو  نے صوبہ بھر میں 118,289 افراد کو تربیتی مشقیں بھی کروائیں، مشقوں میں حملے یا حادثے کی صورت میں ہنگامی انخلاء، آگ بجھانے اور فرسٹ ایڈ بارے سکھایا گیا، تربیتی مشقوں کے دوران طلباء اور دیگر شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دفاع وطن کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 صوبہ بھر میں مشترکہ تربیتی مشقیں کروا رہے ہیں، سول ڈیفنس کے جدید آلات کی خریداری کیلئے فنڈز کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان  نے دی، سول ڈیفنس قانونی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے رواں مالی سال کے دوران گرانٹ کو استعمال کرے گا، سول ڈیفنس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے