اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر کی بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی تردید

09 May 2025
09 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حالیہ خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انسٹاگرام پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے اور اس کے علاوہ کسی بھی اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کے نام سے منسوب کسی اور اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہوتو وہ اسے فوری طورپررپورٹ کریں۔ اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے محتاط رہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت میں پہلگام واقعہ کے بعد ہانیہ عامر کے اصل اکاؤنٹ پر ممکنہ پابندی کے باعث انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے۔ تاہم اداکارہ نے ان افواہوں کو غلط قرار دے کر ان کی تردید کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے