اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرحد پار کسی ٹارگٹ کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت سکھوں، کشمیریوں کی ہمدردی چاہتا ہے: عطا تارڑ

08 May 2025
08 May 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سرحد پار کسی ٹارگٹ کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت جھوٹی خبریں چلا کر سکھوں اور کشمیریوں کی ہمدردی لینا چاہتا ہے۔

پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا کہ ہم سکھوں کو کیوں نشانہ بنائیں گے؟ ہم  نے بڑی مہارت سے بھارت کے طیارے، ڈرونز گرائے۔

عطا تارڑ  نے کہا کہ جوابی کارروائی ہو گی اور بھرپور ہو گی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہو گا، ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم نے نہ صرف بھارت کے طیارے گرائے بلکہ ان کا غرور بھی خاک میں ملایا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی فوجی سفید جھنڈا لہرا رہے ہیں، سفید جھنڈا لہرانا بھارت کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے، بھارت کی ایئرفورس ناکام ہوچکی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، عالمی برادری صورتحال دیکھ رہی ہے، پاکستان کا کیس مضبوط ہے، بھارت کی خواہش تھی پہلگام واقعہ کے بعد دوسرے ممالک کا پاکستان پر دباؤ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹے ہیرو بنانے میں نمبر ون ہے، پاکستان کا کوئی فوجی، پائلٹ بھارت کے پاس نہیں، ہماری آرمڈ فورسز ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان نے معاشی اصلاحات کیں، پی ایس ایل پر ابھی مشاورت جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے