اپ ڈیٹس
  • 280.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.20 قیمت فروخت : 39.27
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 315.03 قیمت فروخت : 315.59
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.60 قیمت فروخت : 375.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.38 قیمت فروخت : 182.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.21 قیمت فروخت : 202.57
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.07 قیمت فروخت : 75.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.18 قیمت فروخت : 77.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.98 قیمت فروخت : 918.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 343000 دس گرام : 294100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 314414 دس گرام : 269590
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3475 دس گرام : 2983
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج، حکومت کا مطالبات ماننے سے انکار

06 May 2025
06 May 2025

(لاہور نیوز) ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس سراپا احتجاج ہیں۔

 مظاہرین  نے جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور کینال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا، پی آئی سی اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز  نے ریلی نکالی، احتجاج کے باعث ہسپتالوں میں مریض خوار ہونے لگے، آپریشنز معطل ہو گئے، جیل روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

ادھر شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایمبولینسز اور ریسکیو کی گاڑیاں بھی ٹریفک میں پھنس گئیں، پنجاب حکومت نے بھی مطالبات ماننے سے انکار کر دیا، گرینڈ ہیلتھ الائنس  نے ہسپتالوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

 گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث لاہور کی بعض سڑکوں پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک سست ہونے سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہونے لگا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی بھی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں، مریض ذلیل و خوار ہونے لگے، محکمہ صحت پروفیسرز کو آؤٹ ڈور میں لانے میں ناکام ہو گیا، محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرز و سٹاف کی معطلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے