
03 May 2025
(لاہور نیوز) فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے نجی سوسائٹی میں آپریشن کر کے 6 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔
ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے آپریشن کے دوران 14 ریسٹورنٹس، سموسہ یونٹس کی چیکنگ کی، صفائی کے ناقص انتظامات پر 6 ریسٹورنٹس، سموسہ یونٹس مالکان کو 2 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔
اس دوران فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے جبکہ سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار تھی اور غیر منظور شدہ لیبل موجود پائے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا ناقص آئل میں تیار اشیا کا استعمال معدہ اور جگر کو متاثر کرتا ہے، صحت دشمن عناصر کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔