اپ ڈیٹس
  • 280.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.20 قیمت فروخت : 39.27
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 315.03 قیمت فروخت : 315.59
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.60 قیمت فروخت : 375.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.38 قیمت فروخت : 182.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.21 قیمت فروخت : 202.57
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.07 قیمت فروخت : 75.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.18 قیمت فروخت : 77.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.98 قیمت فروخت : 918.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 343000 دس گرام : 294100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 314414 دس گرام : 269590
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3475 دس گرام : 2983
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

30 Apr 2025
30 Apr 2025

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

بدھ کو سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے مؤکل کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز  نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے لہٰذا عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کر لی۔

سماعت کے دوران محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی، عدالت نے شریک ملزمان کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

جج  نے ریمارکس دیئے کہ شریک ملزمان آئندہ سماعت پر وکالت نامے جمع کروائیں، اس کے بعد مقدمے کی تاریخ مقرر کی جائے گی، اینٹی کرپشن لاہور اس مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کروا چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے