
29 Apr 2025
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔
لاہور کے 32 سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے 136 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئیں، ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پرموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے سب انسپکٹرز کو ترقی دی گئی۔
ترقی پانے والوں میں گجرات، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ساہیوال اور سرگودھا کے افسر بھی شامل ہیں، پرموشن بورڈ کے اجلاس میں سب انسپکٹرز کو 3 سالہ پروبیشن پیریڈ پر ترقی دی گئی۔
انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں حافظ تصدق حسین، ہاشم افتخار بھٹی، سعدیہ محبوب، سونیا لیاقت، محمد جاوید، محمد بوٹا، آصف علی، محمد افضل، علی اکبر اور عدنان رشید سمیت دیگر شامل ہیں۔