اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علیزے شاہ ٹرولنگ سے تنگ آگئیں، سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا

28 Apr 2025
28 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا۔

تنازعات کے باعث سُرخیوں میں رہنے والی اداکارہ اور ماڈل علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ علیزہ شاہ، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’سپر اسٹار‘ سے کیا اور ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ کے ذریعے مقبولیت حاصل کی، حالیہ برسوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں جس کی وجوہات میں ان کا لباس، اسٹائل اور میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔

حال ہی میں علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید سے ذہنی طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ مضبوط دکھائی دیتی ہیں، لیکن اندرونی طور پر کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی غیر اخلاقی راستے سے شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، اس کے باوجود انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے اب اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ’She Quits‘ لکھ کر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ٹرولنگ سے تنگ اداکارہ نے سوشل میڈیا کو ’جہنم‘ سے تشبیہ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے