اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پہلگام فالز فلیگ آپریشن: پاکستان کی نامور فلمی شخصیات نے بھی سوالات اٹھا دیئے

28 Apr 2025
28 Apr 2025

(لاہورنیوز) پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر پاکستان کی نامور شخصیات نے بھی سوالات اٹھا دیئے۔

نامور اداکار جاوید شیخ نے کہا ایف آئی آر میں پاکستان کا نام شامل ہونا سمجھ سے بالاتر ہے،بھارت نے اگر حملہ کیا تو ہماری فوج مکمل تیار ہے کڑا جواب دینگے۔معروف اداکارہ لیلی زبیری نے کہا قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

 اداکار عدنان صمد خان نے کہا پاکستان کی سالمیت پر کبھی خطرہ آیا تو قوم،حکومت اور مسلح افواج ایک پیج پر ہوں گے۔گلوکار فاخر محمود نے کہا پاکستانی قوم خود مختار ہے اور ہم اپنی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے