اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم کے پاس سب کو اکٹھا کرنے کا سنہری موقع ہے: فیصل واوڈا

24 Apr 2025
24 Apr 2025

(لاہور نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس سنہری موقع ہے سب کو اکٹھا کریں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’ آن دی فرنٹ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کمانڈ قابل آرمی چیف کے پاس ہے، ان کے پاس پلان آف ایکشن بھی ہے، کاش جمہوری سسٹم میں بھی کوئی ایسا لیڈر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ آرمی چیف لیڈ کرتے نظر آ رہے ہیں، ہمارے پاس ایک تگڑی فوج ہے، بھارت کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا ہے، تجویز دی ہے کہ بانی سمیت تمام لیڈروں کو میٹنگ میں بلایا جائے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمر ایوب گھٹیا سیاست کر رہے ہیں، یہ وقت نہیں کہ ہم مخالفین پر تنقید کریں، اگر خدانخواستہ جنگ ہوئی تو چھوٹی موٹی جنگ نہیں ہو گی، وزیر اعظم کے پاس سنہری موقع ہے سب کو اکٹھا کریں اور اتفاق رائے پیدا کریں، پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ سیاست بعد میں ملک پہلے ہے، آج ہم  نے ایئرسپیس، تجارت ختم کر کے بہت اچھا جواب دیا ہے، اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس لیڈر شپ دکھانے کا موقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے