اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انجمن تاجران لاہور کی 26 اپریل کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت

24 Apr 2025
24 Apr 2025

(لاہور نیوز) غزہ کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انجمن تاجران لاہور نے 26 اپریل کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کر دی۔

صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، تاجروں کو درپیش مسائل، 26 اپریل کی شٹرڈاؤن ہڑتال سے متعلق گفتگو ہوئی، اجلاس میں پیٹرن انچیف انجمن تاجران عبدالرزاق ببر  کے علاقہ صدر کوئنز روڈ حارث نعیم، صدر عابد مارکیٹ میاں گلفام چاند اور  شہر کی متعددمارکیٹوں کے صدور اور تاجروں  نے بھی شرکت کی۔

انجمن تاجران نے 26 اپریل کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کر دی، اس موقع پر مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ 26 اپریل کو غزہ کے مظلوم بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائیگا جبکہ کوئنز روڈ،عابد مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرانے کیلئے ڈی سی لاہور سے ملاقات کرینگے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے