اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا

29 Mar 2025
29 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف سابق چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے معروف کوچ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے، انہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی تھی،رسل ڈومینگو جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈکوچ بھی رہ چکے ہیں۔

لاہور قلندرز کے نومنتخب ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں۔

اس موقع پر فرنچائز کے سی ای او ثمین رانا کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ رسل ڈومینگو ہیڈ کوچ کے طور پر قلندرز فیملی میں شامل ہورہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ رسل ڈومینگو کی قیادت ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور قلندر اپنا پہلا میچ 11 اپریل کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے