اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے ویمنز ٹیم کی تیاری مکمل ہے: محمد وسیم

29 Mar 2025
29 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد وسیم نے کہا کہ پہلے فیصل آباد میں ایک ماہ ٹریننگ کی اور اب لاہور میں بھی 10 دن ہوگئے ہیں، ہم نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کی اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے، ہمارے پاس جو بہترین کھلاڑی موجود تھیں ان کو منتخب کیا ہے، کھلاڑیوں کو کنڈیشن، مخالف ٹیم اور موجود فارم دیکھ کر سلیکٹ کیا ہے، کیمپ کے دوران سب کو برابر موقع دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا ہے جن کی فارم اور فٹنس بہترین تھی، ہمیشہ گول ہوتا ہے کہ کوئی بھی ٹورنامنٹ ہو اس کو جیتیں۔

محمد وسیم نے یہ بھی کہا کہ ویمنز ٹیم اب جارحانہ کھیلتی دکھائی دے گی، فٹنس سمیت فیلڈنگ بھی بہتر نظر آئے گی، ہوم کنڈیشن سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے، ہماری کوشش ہوگی کہ سٹرائیک تبدیل کرنے کے ساتھ جارحانہ انداز اپنائیں، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی ویمنز ٹیمیں زیادہ مضبوط ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے