اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

امام الحق انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے باہر

29 Mar 2025
29 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیپیئر میں کھیلا جا رہا ہے۔

اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق امام الحق گزشتہ روز پریکٹس کے دوران دائیں پاؤں میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے