اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی

29 Mar 2025
29 Mar 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے، فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر میں نجی کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے، پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 1000 سے 8500 روپے تک رکھی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے