اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جنید اکبر و دیگر کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

13 Mar 2025
13 Mar 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر و دیگر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل عائشہ خالد اور نعیم حیدر پنجوتھہ جبکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، عمران خان جو فہرست دیتے ہیں ان رہنماؤں کی ملاقاتیں کروائی جاتی ہیں، سلمان اکرم راجہ ، نیاز اللہ نیازی، ابوذر سلمان نیازی ملاقات کر چکے ہیں۔

وکیل درخواست گزار نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ جو نام گنوا رہے ہیں وہ وکلاء ہیں سیاسی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوئی، آپ ریکارڈ منگوا کر پوچھ لیں اور اس درخواست کو التواء میں رکھیں، آج بھی پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی لسٹ جیل حکام کو بھجوائی گئی ہے۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے