اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

5 سالہ بچے کا قتل کیس: عمر قید کے دو ملزمان 17 سال بعد بری

12 Mar 2025
12 Mar 2025

(لاہور نیوز) 5 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے دو ملزم 17 سال بعد بری، سپریم کورٹ نے ملزموں کی سات سال زائد المدت اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔

جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بنچ کا حصہ تھے، ملزمان امتیاز اور نعیم پر 2008 میں 5 سالہ بچے انعام کو چارسدہ میں اغوا برائے تاوان کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔

ٹرائل کورٹ نے ملزموں کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت سزائے موت سنائی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

ملزمان نے سات سال بعد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی،‎ سپریم کورٹ کے مطابق ایسے مقدمات میں جہاں سزائے موت یا عمر قید کا معاملہ ہو، شواہد کی تصدیق اور ان کی قانونی حیثیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔۔

سپریم کورٹ کے مطابق اگر اقبالِ جرم بعد میں واپس لے لیا جائے اور یہی واحد ثبوت ہو تو قانونی، اخلاقی اور عملی طور پر اس پر بھروسہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

کسی فرد کو صرف ایک واپس لیے گئے اعتراف جرم کی بنیاد پر سزا دینا اور وہ بھی سزائے موت، انتہائی نازک اور مشکوک عمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے