اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشت گردوں کے ہینڈلرز اور سپورٹرز کا تعاقب کیا جائے گا: عطا تارڑ

12 Mar 2025
12 Mar 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہینڈلرز اور سپورٹرز کا تعاقب کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ  نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہو گیا ہے، آپریشن کے دوران 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، آپریشن کے دوران 4 ایف سی کے جوان شہید ہوئے۔

عطا تارڑ  نے کہا کہ خودکش بمباروں  نے مسافروں کو انسانی ڈھال بنایا ہوا تھا، ان کے خاتمے سے بی ایل اے، بھارتی میڈیا اور پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کو بھی شکست ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑیں گے، پاکستان کو امن کا گہوارا بنائیں گے، بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سازش ناکام ہوئی، بی ایل اے کے دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کل بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس میں 440 مسافر سوار تھے، ہم بڑے سانحے سے بچ گئے، بلوچستان میں جاری آپریشن منطقی انجام کو پہنچ گیا، فائنل آپریشن سے پہلے 4 ایف سی جوان شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس ٹرین کے واقعے پر بہت پروپیگنڈا کیا، پاکستان میں بعض سیاسی عناصر نے اس واقعے کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کیا،  بھارتی میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی نے اس واقعے پر ایک زبان بولی ہے۔

عطا تارڑ  نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک شہادت کا بھی نہ ہونا کسی معجزے سے کم نہیں ہے، جن لوگوں  نے اس واقعے پر سیاست کی اس کی مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف کو بھی شرمسار ہونا چاہئے کہ جھوٹا بیانیہ چلا رہے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے